ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / نیتی آیوگ میں روزگار، زراعت کے علاقے کے مسائل پر ماہرین نے بحث کیا

نیتی آیوگ میں روزگار، زراعت کے علاقے کے مسائل پر ماہرین نے بحث کیا

Tue, 27 Dec 2016 20:47:06  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 27/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ماہرین اور ماہرین اقتصادیات نے روزگار، زراعت اور اسکل ڈیولپمنٹ کے معاملے پر آج یہاں نیتی آیوگ میں گہرائی سے  تبادلہ خیال کیا۔یہ ماہرین آج ہی وزیر اعظم نریندر مودی کو بجٹ کے بارے میں اپنی تجاویز دینے سے پہلے ان موضوعات پر بحث کی تھی۔ذرائع کے مطابق آیوگ نے مختلف علاقوں کے لیے نئی پہل اور بجٹ سے متعلق تجاویز پر بات چیت کے لیے ماہرین کے چار- پانچ الگ الگ گروپ بنائے ہیں۔میٹنگ کا مقصد،نوٹ بند ی کے منفی اثرات کو دور کرنے، اقتصادی ترقی کو رفتار دینے اور روزگارکے موا قع پیداکرنے اور زرعی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس تجویز تیار کرنا ہے۔بات چیت کے بعد تجویز تیار ہونے پر انہیں بعد میں وزیر اعظم کے سامنے پیش کیا جائے گا۔نیتی آیوگ کا صدر ہونے کے ناطے وزیر اعظم نے معاشی حالات کا جائزہ لینے اور نوٹ بند ی کے بعد کیش بحران کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تجاویز دینے کے بارے میں ماہرین کی میٹنگ طلب کی ہے۔اس میٹنگ کا موضوع اقتصادی پالیسیوں میں اصلاحات، آگے کا راستہ ہے۔ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں تقریبا 15لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ریزرو بینک سمیت مختلف کثیر جہتی ایجنسیوں نے رواں مالی سال کے دوران ہندوستان کی اقتصادی ترقی کم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ریزرو بینک نے رواں مالی سال کے نمو کے اندازہ کو پہلے کے 7.6فیصد سے کم کرکے 7.1فیصد کر دیا، اس لحاظ سے یہ میٹنگ کافی اہم ہے۔ایشیائی ڈیولپمنٹ بینک(اے ڈی بی)نے بھی ہندوستان کی ترقی کی شرح کو سابقہ 7.4فیصد سے کم کرکے 7فیصد کر دیاہے۔حکومت کی طرف سے بڑے نوٹوں کے چلن پر اچانک پابندی لگانے کے بعد اقتصادی سرگرمیوں پر منفی اثر پڑنے کی وجہ سے مختلف ایجنسیوں نے اضافہ کے اندازے کا جائزہ لیا ہے۔رواں مالی سال کی پہلی دو سہ ماہی میں ہندوستانی معیشت کی ترقی کی شرح بالترتیب 7.1اور 7.3فیصد رہی ہے۔حکام کے مطابق،میٹنگ میں وزیر اعظم نیتی آیوگ کی طرف سے کئے جارہے مختلف اقدامات میں ہوئی پیش رفت کی بھی معلومات لیں گے۔ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے لیے کی جا رہی پہل جیسے ’لکی کلائنٹ اسکیم‘اور ’ڈی جی دھن کاروبار اسکیم‘کے بارے میں وزیر اعظم کو معلومات دی جائے گی۔
 


Share: